دل انسانی جسم کا سب سےاہم حصہ ہے۔جو پورے جسم کو خون کی ترسیل مہیا کرتا ہے بد قسمتی سے دل کی بیماریاں اموات کی بڑی وجہ بن چکی ہیں قلب دو بڑے وجوہات کی وجہ سے بیماریوں کی سیڑھی پر قدم رکر امراض کے سمندر میں غوطہ زن ہوتا ہے۔ان وجوہات میں سے ایک (1) گھریلوں پریشانیاں(2) غیر صحتمند غیرمتوازی خوراک، انشاءاللہ اس بلاگ میں ان دو وجوہات کو واضح کرکے بیان کیا جائے گا۔تاکہ لوگ مہنگے دوائیوں سے اور وقتی پریشانی سے بچ جاۓ
گھریلو پریشانیاں
گھریلو پریشانیاں ہر گھر کا خاصہ ہےلیکن بعض گھروں میں کم اور بعض گھروں میں زیادہ ہوکریہ پریشانیاں بیماریوں کا رخ لیتی ہیں اس وقت یہ پریشانیاں تشخیص و علاج کی منتظر ہوتی ہیں
(1)
گھریلو ناچاقی
گھریلو ناچاقیاں پریشانیاں کا زریعہ بنتی ہے۔ بات بات پرلڑنا جگڑنا ایک دوسے کو برداشت نہ کرنا ۔ایک دوسرے پر شک کرنا، مالی مسائل میں وسائل کی کمی ہونا، یہ سب دماغی ،قلبی امراض کی ابتدائی سیڑھی یے ان پریشانیوں کوختم کرنے کے لئے کچھ تجاویز پیش کرتے ہیں۔
تجویز نمبر 1۔ گھر میں برداشت ،صبر ،استقامت اور محبت کا ماحول بنائے تو ادھے مسئلے حل ہوجائےگے۔ غصے سے اجتناب کریں دوسروں کی بات کو غور سے سنیں اور ان کی رائے کو اہمیت دیں۔
تجویز نمبر 2۔ ذہنی دباؤ اور پریشانی ختم کرنے کے لئےروزانہ ورزش یا چہل قدمی کریں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں اور مثبت سوچ اپنائیں، نیند پوری کریں اور زیادہ وسوسی خیالات سے پرییز کریں۔ راز کو راز رکھئے کیونکہ بہت سے لوگ راز کھولنے سے ذلیل ہوتےہیں اور بعد میں دل اور دماغ اس صدمہ سے کمزور ہوتے ہے
. رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات
دوسروں کے معاملے میں حد سے زیادہ مداخلت نہ کریں کیونکہ یہ باعث ٹینشن ہوتا ہے، اپنے دل کو وسیع کریں اور دوسروں کو معاف کرنے کی عادت ڈالیں۔ اگر کوئی غلط فہمی ہو جائے تو براہ راست بات کرکے اسے حل کریں۔ اس کو دل میں نہ چپائیں ۔اگر اپ نے غلط فہمی کو چپاکر نہیں نکالا تو یہ اپ کے لیے درد سر اور درد دل بن جائے گا۔ ہمیشہ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور دوسروں کی مدد کریں۔
ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ہوتا ہے، بس صبر اور حکمت سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ گھریلو پریشانیوں کو حکمت اور بردباری سے سنبھالیں گے تو زندگی آسان اور خوشگوار ہو جائے گی